اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سابق آرمی چیف جنرل (ر) وحید کاکڑ انتقال کرگئے

اسلام آباد(اے ون نیوز)سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ آئی ایس پی آر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق فیلڈمارشل سیدعاصم منیراورپاک فوج کےتمام افسران و جوانوں نےجنرل (ر) عبدالوحیدکاکڑ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم جنرل عبدالوحید کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و ہمت عطا کرے۔

دوسری جانب صدر آصف زرداری نےبھی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے،اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button