اہم خبریںپاکستانتازہ ترینٹیکنالوجی

پاکستان میں وٹس ایپ ویب ،ڈیسک ٹاپ کےذریعےسائبرحملوں کا ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد(اے ون نیوز)وٹس ایپ ویب اورڈیسک ٹاپ کےذریعےسائبرحملوں کا ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا،نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےایڈوائزری جاری کردی .

اے ون ٹی وی کے مطابق ایڈوائرر ی سرکاری حکام اورحساس معلومات رکھنےوالے افراد کے لئے خطرے کی شدت ہائی قرار دیا گیا ہے ۔وٹس ایپ ویب، ڈیسک ٹاپ اور ای میل کےذریعے ٹارگٹڈ فشنگ اورمیلویئر حملے متوقع ہیں،حملہ آورسرکاری حکام اور محکموں کی نقالی کرکے نقصان دہ فائلیں بھیج رہے ہیں.

سرکاری دستاویز کےنام سے بھیجی جانے والی فائل سے ونڈوز سسٹم متاثر ہو رہا ہے،سسٹم متاثر ہونےپر ریموٹ کنٹرول، پاس ورڈچوری اورڈیٹا چوری کا خدشہ،وٹس ایپ ویب سیشن ہائی جیک کرکے اسی نمبرسےجعلسازی کا خطرہ.

جانےپہچانے نمبرسےغیرمتوقع پیغام یا فائل ٹارگٹنگ کی علامت ہو سکتی ہے،وٹس ایپ لنکڈ ڈیوائسزمیں نامعلوم ڈیوائسزکا نظر آناخطرے کی علامت،حساس معلومات رکھنےوالےافسران ونڈوزپروٹس ایپ ویب اورڈیسک ٹاپ استعمال نہ کریں.

ایڈوائزری میں مشکوک وٹس ایپ ویب سیشنز فوری ختم کرنے کی سفارش ،غیرتصدیق شدہ لنک، فائل یا پیغام نہ کھولیں، آزادانہ تصدیق کریں،پاس ورڈ، او ٹی پی یا تصدیقی کوڈ کبھی کسی سے شیئر نہ کریں.

وٹس ایپ فائلز کو سرکاری ونڈوز کمپیوٹر پر منتقل نہ کریں،ونڈوز، براؤزر اور سافٹ ویئر فوری اپ ڈیٹ رکھیں، ایڈوائزری میں سفارش ،دوہری تصدیق اور وٹس ایپ ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فعال کریں،سمجھوتے کا شبہ ہو تو ڈیوائس کو فوری نیٹ ورک اورانٹرنیٹ سے الگ کریں.

پیغامات اور لاگز کو ثبوت کے طور پر محفوظ رکھیں، دوبارہ نہ کھولیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button