
لاہور(اے ون نیوز)پاکستان میں تو شہری اپنے ہی ملک کے رہائشی افراد سے مختلف قسم کے فراڈ کا شکار ہورہے ہیں مگر اب پاکستانی شہری انٹرنیشنل فراڈ کی داستاتوں کا بھی حصہ بن رہے ہیں۔
این سی سی آئی اے لاہور نے چند روز قبل کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو پاکستان میں بیٹھ کر کینیڈا میں میں فراڈ کررہے تھے۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق تین پاکستانی شہری یہ فراڈ ہمسائیہ ملک بھارت کے شہریوں کے ساتھ ملکر کررہے تھے۔ہمسائیہ ملک کے چار شہری کینیڈا میں موجود تھے جو پاکستان کے تین شہریوں سے رابطے میں تھے، پاکستان کے تینوں شہری لاء اسٹوڈنٹ تھے۔
تحقیقات کے کینیڈا میں بیٹھے ملزمان اے آئی کی مدد سے پاسپورٹ اور دیگر ڈاکومنٹس تیار کرکے پاکستانی شہریوں کو بھجواتے،پاکستان شہری ایک Applicationجس کا نام Dolphin Antiکے ذریعے کینیڈا کے مختلف بینکس میں اکاونٹس کھولتے تھے.
پھر یہاں سے بیٹھ کر ہی بائیو میٹرک اور تصویری Verificationکا کام بھی مکمل کرتے تھے،بینک اکاونٹ کھلنے کے بعد بینک کا کریڈٹ کارڈ ان ڈاکومنٹس میں دئیے گئے ایڈریس پر پہنچتا تھا جس وہاں استعمال کیا جاتا۔
متعدد شکایات سامنے آنے پر کینیڈین بینکس نے تحقیقات کیں جس کے بعد پاکستانی ادارے تحقیقات کا حصہ بنے اور تینوں ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار موبائل فون، چار لیپ ٹاپ اور جعلی کینیڈین پاسپورٹس کی پرنٹ شدہ نقول برآمد ہوئیں ہیں۔




