پنجابتازہ ترین

سرور شہید چوک، سبزی فروش کی 3 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم 2 گھنٹے میں گرفتار

کوٹ ادو(اے ون نیوز)کوٹ ادو میں سبزی کی ریڑھی لگانے والے نے 3 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ ملزم کو 2 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی سرور شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل سرور شہید میں 3 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 2 گھنٹے میں گرفتار کیا گیا، اس شخص کی عمر دیکھیں اور پھر اس کے گھناؤنے جرم پر نظر ڈالیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button