
تل ابیب(اے ون نیوز)اسرائیل میں صدارتی دنگل ،میدان آج سجے گا،نیتن یاہو کا سابق آرمی چیف آئزن کوٹ سے سخت مقابلہ.
اے ون ٹی وی کے مطابق اسرائیل میں آج عام انتخابات ہوں گے ۔ نیتن یاہو ساتویں بار اقتدار حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے ۔
وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرم جنگی پالیسیوں نے اسرائیلی عوام کو پریشان کر دیا۔تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو بڑےچیلنج کا سامنا۔تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف بڑی ریلی ۔اسرائیلی پالیسیوں کو مسترد کردیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسیوں سے ناخوش بیرون ملک مقیم ہزاروں شہری اسرائیل ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور یورپ سے تقریبا67ہزار اسرائیلی شہری ووٹ کاسٹ کررہے ہیں ۔ووٹرز نے غزہ جنگ سے متعلق اسرائیلی پالیسیوں پر سخت ناراضی کا اظہار کردیا۔
نیتن یاہو اور اپوزیشن اتحاد میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ۔وزیراعظم نیتن یاہو ساتویں بار اقتدار حاصل کرنے کے خواشمند ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھرپورحمایت کردی۔
نیتن یاہو کے اہم حریف سابق آرمی چیف گاڈی آئزن کوٹ ہیں۔ سابق وزیراعظم نیفتالی نینیٹ بھی نیتن یاہو کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔اسرائیلی پارلیمنٹ کی کل 120نشستوں پر ووٹنگ ۔ حکومت بنانے کیلئے کم از کم 61نشستوں کی اکثریت درکار ہوگی.
نیتن یاہو الیکشن سے قبل ایران پر حملے کے لئے بے چین،ٹرمپ نے انکار کر دیا، سی این این




