
اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کی کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 28 ستمبر کیلئے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا




