
لاہور(اے ون نیوز)ٹک ٹاکررجب بٹ اور دیگر 5ملزمان کے خلاف زیادتی کیس، ایڈیشنل سیشن جج نےملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو گیارہ نومبرکو سنایا جائےگا.
ایڈیشنل سیشن جج نے عائشہ شرافت کیس میں رجب بٹ اور دیگر پانچ ملزمان کی بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ گیارہ نومبر تک محفوظ کر لیا۔
عدالت نے اج رجب بٹ کی بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنانا تھا لیکن جج کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے فیصلہ ملتوی کیا گیا۔
عدالت میں رجب بٹ کی طرف سے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ نے رجب بٹ اور دیگر ملزمان کی بری کرنے کی درخواست دے رکھی ہے جس پر عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سن رکھے ہیں۔
عدالت میں عائشہ شرافت نے نواب ٹاون پولیس کے رجب بٹ کو بےگناہ قرار دینے کے بعد استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔




