اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

پیٹرول 5 روپے 45 پیسے سستا، ڈیزل 3 روپے 68 پیسے مہنگا

اسلام آباد (اے ون نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن کے مطابق ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button