
اسلام آباد(اے ون نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ، پیٹرول 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ، ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔
3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے مقرر کی گئی ہے۔




