
سرگودھا(اے ون نیوز)پنجاب کے شہر سرگودھا میں پوتے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دادا کو قتل جب کہ دادی کو زخمی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ قتل کا واقعہ سرگودھا کے قصبے اجنالہ میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل دینے سے انکار پر دادا اور پوتے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔




