اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ
عظمیٰ کے پی کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں، وزیراعلیٰ پنجاب پختونخوا کی بہو ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

ایبٹ آباد (اے ون نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتی۔
ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جہاں بہن بیٹی دی ہو لوگ اسے جنگلی نہیں کہتے، اگر ہم جنگلی ہوتےتو آج رشتے دار نہ ہوتے، وزیراعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا کی بہو ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ عظمیٰ سمجھدار پڑھی لکھی ہیں، ایسی بات نہیں کرسکتیں، خیبرپختونخوا کا بیٹا ہوں، خیبرپختونخوا کے حقوق کی جنگ پورے پاکستان میں لڑیں گے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی بہو ہیں جتنا اس پرپنجاب کا حق ہے، اس سےزیادہ خیبرپختونخوا کا ہے۔




