
کراچی(اے ون نیوز)پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا، جہاں فی تولہ سونا 8230 روپے اور 10 گرام سونا 9600 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
جمعرات کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے بھی نرخ بڑھ گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 230 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح مقامی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 96 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 131 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 5 ہزار 763 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 4 ہزار 940 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 52 ڈالر 85 سینٹ فی اونس ہوگئی۔
ملک بھر میں سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھ کر 5 ہزار 763 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 85 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 940 روپے پر آگئی۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی ایک ڈالر اضافے سے 52 ڈالر 85 سینٹ فی اونس ہوگئی۔




