اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی عوام مجھ سے تنگ پڑ گئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاﺅں گا،صدرڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(اے ون نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عوام مجھ سے تنگ پڑ گئے تو اسرائیل جا کر وہاں وزیراعظم بن جاﺅں گا‘ وہاں میری مقبولیت 99 فیصد ہے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے چار ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد بند کرنے کا اعلان بھی کیا.

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن نے امریکی امداد کی بندش کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے خیال رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا.

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرلی، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی ایجنڈے کے خلاف عوامی ردعمل قرار دیا جا رہا ہے.

ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 7 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لیں، جبکہ ری پبلکن اکثریتی ریاستوں الاسکا اور مسیسیپی میں دو نشستوں پر مقابلے کا حتمی نتیجہ ابھی سامنے نہیں آیا تھا اس کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں قانون سازی، حکومتی اخراجات اور ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی نگرانی کے حوالے سے اہم اختیارات حاصل ہوگئے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button