
کراچی(اے ون نیوز) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں اچانک 139 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 35 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 13ہزار 900روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 26 ہزار 36 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 11ہزار 917 روپے بڑھ کر 3لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 295 روپے کے اضافے سے 5ہزار 663 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 253 روپے کے اضافے سے 4ہزار 855 روپے کی سطح پر آگئی۔




