
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کی فوجی امداد مکمل روکنے کا اعلان کر دیا.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کردی کہ رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کیلئے امداد رک جائے گی۔
ٹرمپ نے صاف کہہ دیا اسرائیل کو مزید امداد نہیں دے سکتے۔میرے خیال میں اسرائیل کو ہماری امداد کی ضرورت نہیں ہے ۔ٹرمپ نے کہا اسرائیل کی امداد روکنے کے حوالے سے ان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات ہوچکی ہے اتفاق رائے ہوچکا ہے۔
اگر اسرائیل کو امریکا کی مدد کی ضرورت ہوتی تو وہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے۔ٹرمپ نے الیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتہاپسند بائیں بازو کو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے ۔وہ انتخابات کی نگرانی وائٹ ہاوس سے کریں گے ۔
ٹرمپ نے دعوی کیا کہ انتخابات کے نتائج ان کے گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے۔



