اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، خصوصی آپریشنز کی صلاحیتوں کا جائزہ

راولپنڈی(اے ون نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز تربیلا کا دورہ کیا، جہاں انہیں خصوصی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور مشن کی ضروریات کے مطابق جنگی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

انہوں کہا ہے کہ اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت اور مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں پر غیر متزلزل توجہ ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ کیا تاہم تربیلا پہنچنے پر جی او سی ایس ایس جی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی جب کہ انہوں نے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور مشن کی تکمیل کے لیے استعداد کار پر بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز نے جدید خصوصی آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس جی کے جوانوں نے خصوصی آپریشنز کے دوران جنگی مہارت، چابک دستی اور درست کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایس ایس جی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے اور فرض شناسی کو سراہا۔

افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی خطرات اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت ناگزیر ہےاور مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں پر غیر متزلزل توجہ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کے مقابلے میں آپریشنل برتری برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ تیاریوں کو مسلسل بہتر بنانا ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button