اہم خبریںپنجابتازہ ترین

پی پی 203 ،مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اسد حنیف جٹ 41912 ووٹ حاصل کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب

چیچہ وطنی(اے ون نیوز)غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ پی پی 203 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ 41912 ووٹ حاصل کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے.

ہ ان کے مد مقابل تحریک احساس پاکستان کے امیدوار اویس محمو دگجر 25106 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے.

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ پی پی 203 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ نے اپنے مدمقابل امیدواروں کو بڑے مارجن سے شکست دے کر میدان مار لیا ہے.

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ نے41912 ووٹ حاصل کر کے ضمنی الیکشن جیت لیا جبکہ ان کے مد مقابل تحریک احساس پاکستان امیدوار اویس محمود گجر نے 25106ووٹ،آزاد امیدوارچوہدری شعیب رحیم وتھرا نے 959 ووٹ،وحید حسین نے 2072 ،محمد عمیر بشیر نے 351 ، محمد آصف نے 687 ،محمد فرحان نے 84 ووٹ حاصل کئے.

حلقے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی تعطل کے پرامن طریقے سے جاری رہا، اس موقع پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے.

جس کی بدولت پورے حلقے میں پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور ووٹرز نے پرسکون ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا.

حلقہ پی پی 203 میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 122 ہے، جہاں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 728 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 394 ہے، حلقے میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 185 ہے.

جبکہ ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال رانا محمد ایاز سلیم خاںاور کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو، ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن ر محمد سمیع اللہ فاروق و دیگر انتظامیہ کی افسران کے ہمراہ حلقہ PP-203 تحصیل چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا.

بھاری اکثریت سے کامیابی پر معروف سیاسی سماجی شخصیات چوہدری فیاض حسن کمبوہ اور چوہدری شہباز حسین کمبوہ نے چوہدری اسد حنیف جٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چیچہ وطنی کے غیور اور باشعور عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی تعمیر و ترقی کی پالیسیوں اور "شیر” کے نشان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے.

چوہدری اسد حنیف جٹ کی یہ شاندار فتح علاقے میں خوشحالی اور عوامی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی، وہ اپنے عظیم والد چوہدری محمد حنیف جٹ مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے علاقے کے غریبوں کی آواز اور حقوق کے محافظ بنیں گے.

ہمیں پورا یقین ہے کہ چوہدری اسد حنیف جٹ پنجاب اسمبلی میں چیچہ وطنی کے مسائل کو بھرپور انداز میں اٹھائیں گے اور صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مثالی کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button