اہم خبریںتازہ تریندنیا

تاج محل کا 200 سال پرانا سنگ مرمر کا ٹکڑا برطانیہ میں نیلامی کے لیے پیش

ممبئی(اے ون نیوز)بھارت کے تاریخی تاج محل کے سنگ مرمر کا ایک نادر ٹکڑا برطانیہ میں نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ یہ ٹکڑا تقریباً 200 سال قبل ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک برطانوی افسر نے حاصل کیا تھا اور تب سے اس کے خاندان کے پاس محفوظ ہے۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق تاج محل کے نیچے ایک زیرِ زمین کمرے سے ملنے والا سنگ مرمر کا نادر ٹکڑا تقریباً دو سو سال بعد برطانیہ میں نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹکڑا ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک برطانوی افسر کرنل پونال فپس کو ملا تھا، جو اسے اپنے ساتھ لے گیا اور تب سے یہ اس کے خاندان کے پاس محفوظ ہے۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق نیلام گھر ’لائن اینڈ ٹرن بل‘ نے بتایا ہے کہ سنگ مرمر کے اس ٹکڑے پر رنگین پتھروں کی جڑائی سے پھولوں کے خوبصورت نقش بنائے گئے ہیں۔

نیلام گھر کے مطابق یہ ٹکڑا کرنل پونال فلپس کو اپنے پاس رکھنے کی اجازت دی گئی تھی اور اس کے بعد سے یہ ان کے خاندان میں محفوظ ہے۔

کرنل پونال فلپس 1780 میں انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں پیدا ہوئے اور 1799 میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج میں بطور کیڈٹ شامل ہوئے۔ وہ آگرہ میں تاج محل اور دیگر تاریخی عمارتوں کی دیکھ بھال کے ذمہ دار رہے۔

’لائن اینڈ ٹرن بل‘ کے مطابق 1816 میں انہیں ہندوستان کے زیریں صوبوں میں عمارتوں کا نگران مقرر کیا گیا، جس کے بعد وہ آگرہ سے کلکتہ منتقل ہوگئے۔ کرنل فلپس اپنے کام کو بہت سنجیدگی سے لیتے تھے اور بعض اوقات یورپی باشندوں کو تاریخی عمارتوں سے یادگار کے طور پر چیزیں لے جانے سے بھی روکتے تھے۔

سنگ مرمر کے اس ٹکڑے کے ساتھ تاج محل کی ایک پرانی سیاہ و سفید تصویر اور دو خطوط بھی نیلامی کا حصہ ہوں گے۔ ان میں سے ایک خط کرنل فلپس کے پوتے نے چھپوایا تھا، جبکہ دوسرا خط مارکویس آف باتھ نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔

یہ نیلامی 9 دسمبر کو اسلامی اور بھارتی فنونِ لطیفہ کی فروخت کے دوران ہوگی۔ سنگ مرمر کے اس ٹکڑے کی قیمت 20 ہزار سے 30 ہزار پاؤنڈ، یعنی تقریباً 24 سے 36 لاکھ بھارتی روپے لگائے جانے کا اندازہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button