اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

منتخب وزیراعظم کو ہٹانے میں کون سے3 لوگ ملوث؟ نوازشریف نے نام بتا دئیے

لندن(اے ون نیوز)سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو ہٹانےمیں ثاقب نثار،جنرل باجوہ اورجنرل فیض ملوث تھے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان کیساتھ ہونے والےاس بھیانک ظلم پربھی کوئی ازخود نوٹس لیاجائے گا؟کیا یہ مجرم کبھی عدالت میں بلائے جائیں گے ؟

کیا پوچھا جائے گا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو بینچ سے کیوں ہٹایا گیا ؟ جنرل فیض حمید نے2مرتبہ کہانواز شریف اور مریم نواز کو سزادینا قومی مفاد میں ہے، جنرل فیض حمید نے کہا اگرانہیں ضمانت ملی تو ہماری2سال کی محنت ضائع ہوجائے گی ؟یہ 2سال کی محنت کیا تھی اور نواز شریف کو سزا دلوانے میں کونسا قومی مفاد تھا ؟

کیا جنرل فیض حمید سے پوچھا جائے گا جسٹس صدیقی کو کیوں کہا نیب کورٹ میں سزا تو ہونی ہی ہونی ہےانکو کیسے معلوم تھا کہ سزا تو ہونی ہی ہونی ہے؟کیا انور کاسی سے سوال کیا جائے گا انہوں نے جسٹس صدیقی کو کیوں بینچ سے ہٹایا، جنرل باجوہ سے پوچھا جائے گا انکی سرپرستی میں جنرل فیض یہ سب کچھ کیسے کرتا رہا ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button