اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی(اے ون نیوز)پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے۔

آج کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر ایک روپے74 پیسےمہنگا ہو کر 281 روپےکا ہوا اور بعد ازاں ایک روپیہ 99 پیسے اضافے سے 281 روپے 25 پیسےکا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر مزید مہنگا ہوا اور 3 روپے74 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپےکا ہوگیا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 287 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپے اضافےکے بعد 286 روپے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button