لندن ( اے ون نیوز ) طلاق کی خبروں کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ایک ٹی وی ٹاک شو کی مل کر میزبانی کریں گے۔
دونوں کی جانب سے کئے جانے والے ٹاک شو کا نام ’دی مرزا ملک شو‘ رکھا گیا ہے اور یہ پاکستانی چینل اردو فلکس آفیشل پر نشر ہوگا، معروف جوڑے کی طرف سے ایک ساتھ شو کرنے کے اعلان کے ساتھ دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔
چینل کی طرف سے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں میاں بیوی کے شو کا پوسٹر موجود ہے، پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ بہت جلد صرف اردو فلکس پر موجود ہوگا، پوسٹ شیئر ہوتے ہی دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔