اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ہزارہ ایکسپریس حادثہ، 18 گھنٹے بعد ٹریک بحال

نوابشاہ (اے ون نیوز) دن رات کی انتھک محنت کے بعد ریلوے انتظامیہ نے نوابشاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس حادثے میں تباہ ہونے والے ٹریک کوبحال کر دیا ہے.

نوابشاہ کے قریب سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے سبب بند ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔

حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا، ڈاؤن ٹریک بحال ہونے کے بعد مختلف سٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہوئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو نواب شاہ سٹیشن پر روکا گیا تھا۔

اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button