اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کا تھری ایم پی او معطل کر دیا،عدالت نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.
عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو منگل کے لیے نوٹس جاری کر دیا، عدالت کی پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت.
اسلام آباد ہائیکورٹنے حکم دیا پرویز الٰہی آئندہ سماعت تک کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے .
پرویز الہی نے کہا میں تین ماہ سے جیل میں ہوں ، میں کیسے نقص امن کے حالات پیدا کر سکتا ہوں , عدالت کی ہدایت پر پرویز الٰہی کے وکیل نے تھری ایم پی او آرڈر پڑھا.
وکیل نے کہاپرویز الٰہی نے چار ماہ سے کوئی بیان تک نہیں دیا ،اسلام آباد میں پرویز الہی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ، اینٹی کرپشن کے کیس میں مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ،نیب کے مقدمہ بھی لاہور ہائیکورٹ میری گرفتاری غیر قانونی قرار دے چکی .
جیسے ہی لاہور ہائیکورٹ سے مجھے رہا کیا مجھے لاہور پولیس کی حراست سے چھین لیا گیا ، اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ آرائی کوئی جلسہ جلوس آپ نے کیا ؟ میں نے کوئی جلسہ جلوس کوئی ہنگامہ کبھی نہیں کی.