نیویارک(اے ون نیوز) امریکہ کے سزا یافتہ نوسرباز لیری سنکلیئر نے سابق صدر باراک اوباما کے ساتھ جنسی تعلقات کا شرمناک دعویٰ کر دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق فوکس نیوز کے سابق میزبان ٹکر کارلسن سے گفتگو کرتے ہوئے لیری نے دعویٰ کیا ہے کہ 1999ءمیں اس نے دو بار باراک اوباما کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا۔
لیری نے بتایا کہ ”میں ایک بار کے باہر کھڑا تھا۔ وہاں ایک شخص آیا جس نے اپنا تعارف باراک اوباما کے نام سے کرایا۔ میں نے اسے کوکین خریدنے کے لیے 250ڈالر دیئے۔ وہاں باراک اوباما نے بھی میرے ساتھ کوکین کا نشہ کیا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس وقت اوباما الینوائس سٹیٹ سینیٹر تھا۔ “
لیری نے بتایا کہ ”میں نے باراک اوباما کے ساتھ دو بار جنسی تعلق قائم کیا۔ ایک بار ایک لیموزین کے اندر اور دوسری بار الینوائس کے شہر گرنی میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں۔“ رپورٹ کے مطابق لیری کی طرف سے اپنے اس دعوے کی صداقت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔