کراچی(اے ون نیوز)کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق گلستان جوہر بلاک 16 میں پیش آنے والے واقعے میں دو ملزمان نے دو مخلتف ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے مولانا ضیا الرحمان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے مولانا ضیا الرحمان کو جسم کے مختلف حصوں پر متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حکام کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور تیس بور پستول کے 10 سے زائد خول قبضے میں لے لیے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ ان کے بیک اپ پر بھی ان کے ساتھی موجود تھے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول مولانا ضیا الرحمان گلشن اقبال میں قائم جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم تھے۔