لاہور(اے ون نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نےجناح ہاوس حملہ کس میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے صنم جاوید ،روبینہ سمیت دیگر کو رہاکرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے جناح ہاوس مقدمہ میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ۔
عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشاں طارق کی ضمانت منظور کرلی ،آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیسل اختر کی بھی ضمانت منظور کرلی،قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی،عدالت نے تمام ملزمان کو 1 ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔