
اسلام آباد(اے ون نیوز) ایران، امریکہ کشیدگی کے باعث پیٹرول 50روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے،حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے بچنے کیلئے نیافارمولہ منظور کرلیا۔
درآمدی اور ایکس ریفائنری قیمت کا فرق ریفائنریز سرکاری لیوی اکاؤنٹ میں جمع کرائیں گی،ریفارئنریز کی جمع کرائی گئی اضافی رقم کے مساوی فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کم ہو گی،نئے طریقۂ کار کا اطلاق ابتدائی طور پر 30روز کیلئے ہوگا، نئے فارمولے سے پیٹرول کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
نئے طریقۂ کار سے ریفائنریز کے غیرمعمولی منافع کی روک تھام بھی ممکن ہوگی،نومبر میں آنے والے پیٹرول کارگوکا درآمدی پریمیئم 35ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے،اس وقت پیٹرول کی قیمتوں میں 19.88ڈالر فی بیرل پریمیئم شامل ہے،اضافی لاگت صارفین کو منتقل ہونے سے پیٹرول 50روپے لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔
نئے فارمولے کے تحت پی ایس او کے پیٹرول کی قیمت اصل درآمدی لاگت سے طے ہوگی،مقامی ریفارئنریز کیلئے پریمیئم ، اضافی اخراجات اور کسٹمز ڈیوٹی جنگ سے پہلے کی سطح پر برقرار رہیں گی، قیمتوں کا فریق یفائنریز لیوی اکاؤنٹ میں جمع کرائیں گی، فائدہ صارفین کو ملے گا۔




