اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

ملبے تلے دبے ہزاروں فلسطینیوں کی مدد کے لئے چیخ و پکار

غزہ(اے ون نیوز)ملبے تلے دبے ہزاروں فلسطینیوں کی مدد کے لئے چیخ و پکار کر رہے ہیں،لیکن ہیوی مشینری کی کمی کی وجہ سے امدادی کارکن بے بس نظر آ رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں جہاں اب تک 2600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں وہیں ہزار وں ے زائد لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی کاموں میں مصروف ریسکیوحکام کا کہنا ہےکہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایک ہزار سے زائد لاپتا فلسطینیوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

خلیجی میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کی رات مغربی کنارے پر چھاپہ مار کر درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

میدیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات گئے مغربی کنارے پر متعدد چھاپے مارے جس میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد گرفتار فلطسینیوں کی تعداد 600 ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا اور اس کی وجہ صرف انتظامی بتائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں رفاح کی سرحد بند ہونے سے سیکڑوں افراد اب بھی سرحد پر ہی موجود ہیں جب کہ ترکی اور اردن کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد بھی سرحد بند ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے۔

ادھر امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم ابھی اس بات کا باضابط اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button