اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

کراچی سے جدہ صابن کے اندر چھپا کرمنشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (اے ون نیوز)ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے کراچی سے جدہ منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے جدہ جانے والے مسافر سے 1.901 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر ابرار راہول نے ہیروئن اپنے بیگ کے اندر صابن کی ٹکیوں میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

تلاشی کے دوران ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے منشیات کی موجودگی کا پتا لگا لیا اور برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button