اہم خبریںتازہ تریندنیا

کینیڈا: 9 ہزار بھارتیوں سمیت 30 ہزار افراد اسائلم کیلئے نااہل قرار، ملک بدری کی ہدایت

اوٹاوہ(اے ون نیوز)کینیڈین محکمۂ امیگریشن نے 30 ہزار افراد کو اسائلم کے لیے نااہل قرار دے کر ملک فوری چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین محکمۂ امیگریشن نے 9 ہزار بھارتیوں سمیت 30 ہزار افراد کو اسائلم کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

بھارتی جریدے کے مطابق کینیڈین محکمۂ امیگریشن نے متعلقہ افراد میں سے کچھ کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

کینیڈا میں ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد پناہ کے متلاشی دیگر بھارتی شہری بھی اس نئے قانون سے متاثر ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button