اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

لکی مروت، سرائے نورنگ بازار میں دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید، 18 زخمی

لکی مروت(اے ون نیوز) سرائے نورنگ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نورنگ تھانے کے قریب رکشے میں دھماکا ہوا، دھماکے سے جاں بحق 9 افراد کی لاشیں نورنگ اسپتال منتقل کی گئیں۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے، دھماکے کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد زخمی ہوئے، اسپتال لائے گئے زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرائے نورنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button