اہم خبریںتازہ تریندنیا

وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی

وینزویلا(اے ون نیوز)وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی ہے جب کہ 3238 زخمی ہیں۔

وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہےکہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی ہے۔

خورخے روڈریگیز کے مطابق 3238 افراد زخمی ہیں جب کہ 3142 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تقریباً 50 ہزار افراد لاپتا ہیں۔ ملبے تلے دبے افراد کے لیے زندگی کی امید ’’گولڈن ونڈو‘‘ کا راستہ ہر لمحے بند ہو رہا ہے، گولڈن ونڈو کی اصطلاح ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں ابتدائی 72 گھنٹوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے ، جس کے دوران ملبے تلے دبے افراد کے بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہيں۔

وینزویلا کے زلزلے کو 72 گھنٹے سے زائد ہوچکے ہیں تاہم ابھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ساحلی ریاست لا گوئیرا میں ملبے سے دو خواتین کو زندہ نکال لیا گیا۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر نے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ریاست لا گوئیرا کو فوجی کنٹرول میں دینےکا اعلان کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں فیلڈ اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔

امریکا، کولمبیا، چلی، میکسیکو، اسپین، فرانس، چین، بھارت اور دیگر ممالک نے وینزویلا کے لیے امدادی سامان، طبی عملہ اور خصوصی ریسکیو ٹیمیں روانہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں نے لا گوئیرا کو بری طرح تباہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button