
اسلام آباد (اے ون نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 31 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔




