
لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آصف اقبال بٹ مرحوم کی عمر 60 سال اور تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ آصف بٹ مرحوم کی نماز جنازہ بعداز نماز عشا نشتر بلاک میں ادا کی جائے گی۔
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے، آصف اقبال منفرد اندازِ اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث خاصے مقبول تھے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے معروف اسٹیج اداکار آصف اقبال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبرِ جمیل کی دعاکی۔




