اہم خبریںتازہ ترینسندھ

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کی انوکھی حرکت، کسٹمز کو دیکھ کر 14 آئی فونز واش روم میں چھپا دیے

کراچی (اے ون نیوز) ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافر سے جدید ترین آئی فونز برآمد کرلیے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز سے آنے والے مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے جدید ترین آئی فونز اور غیر ملکی شراب برآمد کر لی ہے۔برآمد شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے ہے۔

کسٹمز کی ٹیم نے ایئرپورٹ پر ایک مسافر کی مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کی، جو کسٹمز چیکنگ سے بچنے کے لیے تقریباً 20 منٹ تک ایئرپورٹ کے واش روم میں موجود رہا۔مسافر کے واش روم سے باہر آنے کے بعد کسٹمز حکام نے واش روم کی تلاشی لی تو کموڈ کے نیچے چھپائے گئے 14 جدید نئے آئی فونز برآمد ہوئے۔

واپسی پر مسافر کے سامان کی تلاشی لینے کے دوران شراب کی 2 بوتلیں بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے کسٹمز اہلکاروں کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر موبائل فونز واش روم میں چھپائے تھے۔کسٹمز حکام نے تمام مال ضبط کر کے مسافر کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button