اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کیلئے 3 شرائط پیش کردیں

تہران(اے ون نیوز)ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ تہران نے قطری ثالث کے ذریعے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے 3 شرائط پیش کردی ہیں اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران قطری ثالث کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس نے تہران کے مطالبات واشنگٹن تک پہنچا دیے ہیں۔

محسن رضائی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کئی ماہ سے جاری جنگ کے دوران بالواسطہ سفارت کاری کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ یہ رابطے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد بھی جاری رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں جون میں ہونے والی بات چیت کے بعد اس یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے، جس کا مقصد جنگ روکنا اور وسیع تر معاہدے کی راہ ہموار کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button