ہنگو، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشگرد ہلاک، پاک فوج کے 6 اہلکار شہید

ہنگو(اے ون نیوز)خیبرپختوںخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ پاک فوج کے دو افسران سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ہنگو میں 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی فورسز نے مؤثرکارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃالخوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا اور اس دوران دستوں کی قیادت فرنٹ سے کرنے والے دو بہادر افسران نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 23 سالہ کیپٹن ابوذر فاروق اور 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر بھی شامل ہیں، کارروائی میں 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں، یوں مجموعی طور پر 2 افسران سمیت 6 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔




