
اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے پانچویں دور کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
اے ون ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان ہے، حکومتی وفد نے بڑا عوامی ریلیف پیکیج دینے کی پیشکش کردی۔
ذرائع کے مطابق ریلیف پیکج جماعت اسلامی کی ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگا اور حکومتی وفد کی جانب سے وزیراعظم کے آن بورڈ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی جبکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
دوسری طرف پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، ٹرین مارچ روہڑی پہنچ گیا ، رات سکھر میں ہی قیام کرے گا۔
ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لیوی کے خاتمہ تک احتجاج جاری رہے گا، حکومت کو لیوی کا بھتہ ختم کرنا ہوگا۔




