اہم خبریںتازہ ترینشوبز

بشریٰ انصاری نے خود اپنی عمر بتادی

کراچی(اے ون نیوز)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ میری عمر 70 برس ہے اور مجھے اپنی عمر بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔

ایک حالیہ تقریب میں عمر نہ چھپانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں فخر کے ساتھ بتاتی ہوں کہ میں زندگی کی 70 بہاریں دیکھ چکی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کبھی اپنی عمر نہیں چھپائی، ایک مرتبہ کسی نے مجھ سے سوال کیا کہ میں اپنی عمر کیوں بتا دیتی ہوں، جس پر میں نے جواب دیا کہ میری کون سی فلمیں چل رہی ہیں کہ میں اپنی عمر چھپاتی پھروں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ میں خود کہتی ہوں کہ ’ہوگئی میں 70 برس کی، لگ نہیں رہی تو یہ اچھی بات ہے، اگر آپ 70 کے ہوتے ہوئے 50 کے لگ رہے ہیں تو یہ تو اچھی بات ہے۔

سینئر اداکارہ نے مزید بتایا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم وزن کے ساتھ زندگی گزاری ہے، چونکہ میرا تعلق پنجاب سے تھا، اس لیے لوگ مجھے اکثر پتلی اور کمزور کہتے تھے، تاہم اب مجھے اپنی اس جسمانی ساخت کا فائدہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button