اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (اے ون نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کی۔

جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جسمانی طور پر یا بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا جائے۔

علاوہ ازیں عدالت نے سابق وفاقی وزراء فرح حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور پی ٹی آئی ایم پی اے حسن خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button