اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 18خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان ،مستونگ (اے ون نیوز)شمالی وزیرستان اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 18 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھے ہوئے تھیں، جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کیں، جن میں مستونگ کے علاقے میں فتنۃ الہندوستان کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button