
گوجرانوالہ(اے ون نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالا اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب حاصل کرلی۔
گوجرانوالا کے حلقہ این اے 77 کے تمام 333 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے راشد بشیر ورک 43365 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم 30218 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔
اس نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بائیکاٹ کررکھا تھا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد اسد حنیف 42114 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، تحریک احساس پاکستان کےمحمد اویس محمود 24512 ووٹ لےکردوسرے نمبر پررہے۔
واضح رہےکہ این اے 77 ن لیگ کے محمود بشیر ورک اور پی پی 203 ن لیگ کے حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔




