پاکستانتازہ ترینکھیل

ملتان ٹیسٹ میں ابرار احمد کا جادو چل گیا ، آدھی ٹیم پویلین پہنچا دی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے  دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کا جادو چل گیا ، انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں کو  پویلین واپس بھیج دیا ، ابرار احمد نے انگلینڈ کی پہلی وکٹ 38 ،دوسری 117 جبکہ تیسری وکٹ 145 رنز پر گرائی اور اب پھر سے 164 رنز پر سیٹ بیٹسمین اولی پاپ  کے بعد اب ہیری بروک کو بھی پویلین کی راہ دیکھائی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتا ن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کی جانب سے زیک کراؤلے اور بین ڈکٹ میدان میں اترے ، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور  میں   زیک کراؤلے کو  پویلین کی راہ دیکھائی  اور پھر سیٹ بیٹسمین بین ڈکٹ کو چلتا کیا جس کے بعد  جوئے روٹ کو چلتا کیا۔

 واضح رہے کہ  انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پاکستان ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور محمد نواز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ  ابرار احمد  نے ڈیبیو کیا ہے،اظہر علی اور نسیم شاہ آرام کریں گے ۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ، کوشش کریں گے  اچھی کارکردگی دکھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button