اہم خبریںدنیا

خاتون نے شوہر اور ساس کے ٹکڑے کرکے ایسا کام کر دیا کہ انسانی روح کانپ اٹھے

نئی دہلی (اے ون نیوز) بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی کے ایک محلے میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر اور ساس کو قتل کردیا اور ان کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق خاتون وندنا کالیتا کا غیر ازدواجی تعلق تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اپنے شوہر امرجیوتی ڈے اور ساس شنکری ڈے کو قتل کرنے کے تین دن بعد وندنا کلیتا اور اس کاآشنا لاش کے اعضاء کو گوہاٹی سے تقریباً 150 کلومیٹر دور پڑوسی ریاست میگھالیہ کے چیراپونجی لے گئے۔

وہاں دونوں نے جسم کے اعضاء کو پھینک دیا تاہم پولیس نے انہیں ڈھونڈ لیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آسام سے پولیس کی ایک ٹیم ملزمہ کو لے کر میگھالیہ کے چیراپونجی میں گئی اور اعضا برآمد کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button