اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مہنگائی پر لوگوں کا اچھا رسپانس نہیں ملے گا،مریم نواز

لاہور(اے ون نیوز)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) تھی، نوازشریف دور گئے تو پارٹی مشکلات کا شکار رہی۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو احساس ہوا کہ نوازشریف پارٹی کیلئے کتنے ضروری ہیں، پی ٹی آئی بنکرز سے باہر نہیں نکل رہی، عمران خان بل میں چھپے ہوئے ہیں چوہے کی طرح باہر نہیں اور کورٹ میں بھی نہیں آ رہے، عوام اور معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کیا ہے ہم تعمیر نو کر رہے ہیں، نوشتہ دیوار پر پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ ہم میدان میں ہیں، کہنے میں کوئی قباحت نہیں مہنگائی پر لوگوں کا اچھا رسپانس نہیں ملے گا، لوگوں کو چیزوں کا علم ہے 4 سال عمران حکومت میں ایک بار جلسہ نہیں کر سکے، عمران خان اور ان کے ساتھی مکافات عمل کا شکار ہوئے، ہمیں بھی معلوم تھا کیا کرتے رہے، ایسے لوگوں کو احتساب سے نہیں بچنا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ احتساب انتقام کیلئے نہیں بلکہ ہمیں لائن ڈرا کرکے آنے والے وقتوں میں لائحہ عمل بنانا ہے، گریٹ گیم نہیں رہی کردار قوم کے سامنے آ چکے ہیں، عدلیہ کو باور کروانا چاہتی ہوں احتساب سے ادارے کمزور نہیں مضبوط ہوتے ہیں، ایک یا دو کردار جس سے عدلیہ پر انگلیاں اٹھتی ہوں تو ان کی روک تھام اور احتساب خود کرنا ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ قوم کا اربوں روپیہ کبھی سوشل میڈیا پر نہیں لگایا گیا، (ن) لیگ پرانی جماعت تھی، سوشل میڈیا کی اہمیت کے بارے میں اب احساس ہوا ہے، ملک میں کونے کونے میں آواز پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کو مضبوط کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button