تازہ ترینکھیل

ناراض مداح نے رونالڈو پر پانی پھینک دیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 جہاں فیفا ورلڈ کپ 2022 سے رونالڈو کی ٹیم پرتگال، مراکش سے ہارنے کے بعد باہر ہو گئی ہے، وہیں اس میچ کے دوران ایک اور دلچسپ واقع بھی پیش آیا۔

اس میچ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو پر ایک ناراض مداح نے پانی پھینکنے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، رپورٹس کے مطابق رونالڈو ڈگ آؤٹ سے نکل کر باہر آئے تو تماشائیوں میں بیٹھے ایک شخص نے ان پر بوتل سے پانی پھینک دیا، لیکن فٹبالر نے کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن رونالڈو کے مداح اس شخص پر چڑھ دوڑے۔

جس کے بعد سکیورٹی گارڈز نے مذکورہ شخص کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

واضح رہے پرتگال اور مراکش  فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے تھے، جس میں مراکش نے پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button