اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد میں گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

مظفرآباد(اے ون نیوز)مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار اور افسران شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب حادثے پرواز بھرنے کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوکر گر کر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی جوان اورعملہ شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے جب کہ حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی و بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات اور فنی خرابی کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، حادثے کی تکنیکی وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا جب کہ شہدا کی میتوں کی منتقلی اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button