اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

ن لیگ کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے، انتخاب میں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، ان کو 225  ووٹ ملے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن کےملک محمد احمد خان اور سنی اتحاد کے احمد خان بھچر مدمقابل  تھے، ڈپٹی سپیکر کے لیے ن لیگ کے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مقابل ہوں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس تاخیر سے شروع ہوا، مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا، سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے ارکان  نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button