”چٹھی آئی ہے“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے
بھارتی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق 72 سال کے پنکج ادھاس طویل عرصے سےعلیل تھے اور کچھ ماہ قبل ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنکج ادھاس کا آج صبح ممبئی کے اسپتال میں انتقال ہوا اور ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔
پنکج نے کئی بالی وڈ فلموں کیلئے گیت بھی گائے تھے اور ان کی مشہور غزلوں میں ’چاندنی رات میں‘، ’نا کجرے کی دھار‘، ’اور آہستہ کیجیے باتیں‘، ’ایک طرف اس کا گھر‘، ’تھوڑی تھوڑی پیا کرو‘ اور ’چٹھی آئی ہے‘ شامل ہیں جو ہمیشہ ان کے پرستاروں کو یاد رہیں گی۔