اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد(اے ون نیوز)سنی اتحاد کونسل کو مخصوص سیٹیں ملیں گی یا نہیں ؟ سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ جمعہ کے روز 12 بجے فیصلہ سنائے گا، 13 رکنی فل کورٹ فیصلہ جاری کرے گا، نئی کاز لسٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی،اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک تھے۔

واضح رہے کہ فل کورٹ بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے بارے میں گزشتہ روز بھی کم و بیش دو گھنٹے مشاورت کی تھی،یاد رہے کہ 9جولائی کو سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی ،جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button